وزیر اعظم کی کوئٹہ میں جاری احتجاج پر گورنربلوچستان اور وزیر قانون سے مشاورت

وزیراعظم نے وزیر قانون سے بلوچستان میں گورنر راج اور فوج کو طلب کرنے پر مشاورت بھی کی ہے۔


ویب ڈیسک January 13, 2013
وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنما صادق عمرانی نے بلوچستان اسمبلی تحلیل کرنے کی اپیل کی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کوئٹہ بم دھماکوں کے بعد صورتحال کے جائزے کے لئے گورنر بلوچستان سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کی ہے جبکہ صوبے میں گورنر راج سمیت دیگر آپشنز پر بھی مشاورت شروع کردی ہے۔

کوئٹہ میں ملاقات کے دوران گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے صوبے میں امن و امان کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات قمرالزمان کائرہ سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام، چیف سیکرٹری سیکرٹری داخلہ اور دیگر بھی موجود تھے، اس موقع پر کوئٹہ بم دھماکوں میں انسانی جانوں کے ضیاع، فرقہ واریت اور دہشت گردی کے معاملات پر بھی غور کیا گیا اوراس بات کا اعادہ کیاگیاکہ صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کیا جائے گا۔

قبل ازیں بلوچستان اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر صادق عمرانی نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیر اعظم سے فوری طور پر بلوچستان اسمبلی تحلیل کرنے کی اپیل کی۔ وزیراعظم نے وزیر قانون فاروق نائیک سے بھی رابطہ کیا ہے اور بلوچستان میں گورنر راج اور فوج کو انتظامیہ کی مدد کے لئے طلب کرنے پر مشاورت کی ہے۔ وفاقی وزیرقانون کو دونوں آپشن پر غور کرکے قانونی رائے دینےکی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |