لانگ مارچ میں کسی قسم کی دہشتگردی کے زمہ دارطاہرالقادری ہوں گے رحمان ملک

مارچ کی سیکیورٹی پر آنے والے اخراجات 15 کروڑ روپے کا بل بھی طاہرالقادری کو ادا کرنا ہوگا، وزیر داخلہ

رحمان ملک نے کہا کہ مارچ کے دوران طاہر القادری کے ساتھ پیٹرول سے بھرے کنٹینر کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔ فوٹو: پی آئی ڈی/ فائل

وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران کسی قسم کی توڑپھوڑ، ہنگامہ آرائی یا دہشت گردی کے واقعے کی ذمہ داری طاہر القادری پرعائد ہو گی، اگرکچھ ہواتوایف آئی آر طاہرالقادری کےخلاف درج ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ رحمان ملک نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اورطاہرالقادری کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت طاہر القادری صرف بلیو ایریا کے ایک مخصوص شاہراہ پرجلسہ کرسکیں گے۔


رحمان ملک نے کہا کہ مارچ کے دوران طاہر القادری کے ساتھ پیٹرول سے بھرے کنٹینر کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دینگے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مارچ کی سیکیورٹی پر آنے والے اخراجات 15 کروڑ روپے کا بل بھی طاہرالقادری کو ادا کرنا ہوگا۔ دوسری جانب اسلام آباد کے تاجروں نے کل دکانیں معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی نقصان ہواتو ذمے دار طاہرالقادری اورحکومت ہوگی۔

Recommended Stories

Load Next Story