کمشنر کی ہدایت پر گرانفراشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری

134 منافع خوروں کو جیل بھیج دیا گیا، 7 لاکھ 66 ہزار600 جرمانہ وصول کیا گیا

134 منافع خوروں کو جیل بھیج دیا گیا، 7 لاکھ 66 ہزار600 جرمانہ وصول کیا گیا۔ فوٹو ایکسپریس

کمشنرکراچی روشن شیخ کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، منافع خوروں پر جرمانہ، جیل کی سزائیں اور چالان کا سلسلہ جاری ہے، کمشنر کراچی روشن علی شیخ نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران اب تک 2462 گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کا چالان کیا گیا۔


مہنگی اشیا فروخت کرنے والوں پر 27 لاکھ 66 ہزار 6 سو روپے جرمانہ کر کے وصول کیا گیا اور134 منافع خوروں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھجوادیا گیا، روشن شیخ نے کہاکہ سرکاری نرخ سے زائد پر اشیا فروخت کرنے والوں کے ساتھ ان تمام دکانداروں، پتھاروں اور ٹھیلے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جا رہاہے جنہوں نے سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں نہیں کیا یا جن کے پاس یہ نرخنامہ موجود نہیں۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف گذشتہ روز کیے جانیوالے اقدامات کے نتیجے میں 312 ناجائز منافع خوروں کا چالان کیا گیا، 15 کو جیل بھجوایا گیا اور 3 لاکھ 99 ہزار 2سو روپے جرمانہ مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں سے وصول کیا گیا، دریں اثنا ڈپٹی کمشنر وسطی ڈاکٹر سیف الرحمان کی ہدایت پر اتوار کو گراں فروشوں کے خلاف جاری مہم میں ایک لاکھ دس ہزار روپے کے چالان کیے گئے۔
Load Next Story