ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا کانگریس میں اوباما کیئر پروگرام میں ترمیم پر ووٹنگ موخر

ری پبلکن پارٹی کے ہی 26 ارکان کانگریس کا اوباما ہیلتھ کئیر پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ


ویب ڈیسک March 24, 2017
اوباما کیئر پروگرام میں ترمیم کے لئے ٹرمپ کو کانگریس میں 215 ووٹ درکار ہیں. فوٹو: فائل

GENEVA: مسلم ممالک کے مہاجرین پر پابندی کے حکم نامے میں عدالتی ناکامی کے بعد کانگریس نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو اوباما ہیلتھ کیئر پروگرام میں ترمیم کے معاملے پر سرخ جھنڈی دکھا دی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اوباما ہیلتھ کیئر پروگرا میں ترمیم کے لئے کانگریس میں ہونے والی ووٹنگ کو موخر کر دیا گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کے ہی 26 ارکان کانگریس نے اوباما ہیلتھ کئیر پروگرام ختم کرنے کے خلاف ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث حمایت کے لیےناکافی ووٹ کی بنا پر کانگرنس میں بل مؤخر کر دیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: صدر بنتے ہی ٹرمپ نے اوباما کیئر پروگرام میں ترمیم کے بل پر دستخط کر دیئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسپیکر پال ریان اوباما ہیلتھ کئیر پروگرام میں ترمیم کے لئے بڑے پیمانے پر لابنگ کرتے رہے ہیں لیکن بل میں ترمیم کے لئے ٹرمپ کو کانگریس میں 215 ووٹ درکار ہیں۔

واضح رہے کہ اوباما ہیلتھ کیئر پروگرام کو ختم کرنا ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کا ایک اہم جزو تھا جب کہ اوباما دور میں ہیلتھ کیئر پروگرام کے ذریعے لاکھوں امریکی شہری مستفید ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں