فوج کو فوری طور پر بلوچستان میں کنٹرول سنبھال لینا چاہئے چوہدری شجاعت

کوئٹہ میں لوگ لاشیں رکھ کر احتجاج کررہے ہیں یہ ظلم قابل برداشت نہیں، چوہدری شجاعت حسین


ویب ڈیسک January 13, 2013
لوگوں کی برداشت ختم ہورہی ہے،چوہدری شجاعت۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فوج کو فوری طور پر صوبے میں کنٹرول سنبھال لینا چاہئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالات بہت خراب ہیں، لوگوں کی برداشت ختم ہورہی ہے۔ کوئٹہ میں لوگ لاشیں رکھ کر احتجاج کررہے ہیں یہ ظلم قابل برداشت نہیں۔ اس سلسلے میں فوری طور پر اقدامات نہ کیے گئے تو حالات مزید خراب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں فوج کو وزیراعلیٰ یا کسی اور کا انتظار کرنے کے بجائے ملکی مفاد میں کردار اداکرناچاہیے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں گزشتہ 3 روز سے علمدار روڈ بم دھماکوں میں جاں بحق افراد کی میتوں کے ساتھ دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |