طیبہ تشدد کیس اسلام آباد ہائی کورٹ منتقل

طیبہ تشدد کیس ماتحت عدلیہ منتقل کرنے کی سول سوسائٹی کی درخواست مسترد


ویب ڈیسک March 24, 2017
طیبہ تشدد کیس ماتحت عدلیہ منتقل کرنے کی سول سوسائٹی کی درخواست مسترد۔ فوٹو: فائل

طیبہ تشدد کیس ٹرائل کورٹ منتقل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ہائی کورٹ منتقل کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق طیبہ تشدد کیس ماتحت عدالت میں منتقل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے کی۔ سول سوسائٹی کی جانب سے عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ کیس کو ٹرائل کورٹ منتقل کیا جائے کیونکہ ہائی کورٹ میں ملزم جج صاحب کے ساتھی کیس کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے مطابق نہیں کر سکیں گے لیکن عدالت نے سول سوسائٹی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیس کا ٹرائل اسلام آباد ہائی کورٹ ہی کرے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا طیبہ تشدد کیس کا ٹرائل روکنے کا حکم

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے طیبہ تشدد کیس کا ازخود نوٹس لیا تھا تاہم سول سوسائٹی کی جانب سے عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ یہ کیس عدالت عظمیٰ کے دائرہ کار میں ہی نہیں آتا لہذا اسے ہائی کورٹ یا کسی دوسرے صوبے منتقل کر دیا جائے جس پر سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس کیس کا فیصلہ خود کریں کہ کیس کسے منتقل کیا جانا چاہیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں