امریکا میں لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالبعلم احمد کا تیسرا کامیاب آپریشن

امریکا میں احمد کے مزید علاج کی ضرورت کا جائزہ لینے کے لیے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے

آپریشن کے بعد ڈاکٹرز نے بورڈ بٹھانے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے، والد: فوٹو: فائل

کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالبعلم احمد کو تیسرے کامیاب آپریشن کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق امریکا میں زیرعلاج تشدد کا شکاربننے والے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالب علم کا تیسرا آپریشن ہوا ہے جسے ڈاکٹروں ن کامیاب قرار دیا ہے۔ آپریشن کے بعد احمد کواسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے جس کے بعد وہ اپنی عارضی قیام گاہ آگیا ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: صحت بہتر ہوتے ہی لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم احمد کا وزیراعلیٰ سندھ کے نام خط


احمد کے والد کا اس حوالے کہنا تھا کہ احمد کی اسپیچ تھراپی، ایکو تھراپی اور فزیو تھراپی اسپتال میں جاری ہے، احمد بہتری کی جانب گامزن ہے اور یہ سب قوم کی دعاوں کا نتیجہ ہے، اسے اٹھنے بیٹھنے میں مشکلات ہورہی ہیں، احمد کو مزید دو سے تین بار معائنے کے لیئے اسپتال جانا ہوگا، اس کے لیے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جو احمد کے امریکا میں مزید علاج کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد سے متاثرہ طالبعلم کی امریکا میں کامیاب سرجری

واضح رہے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے 14 سالہ طالب علم محمد احمد کو استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے باعث طالب علم مکمل ذہنی صلاحیت سے محروم ہوگیا تھا۔

Load Next Story