یونان سے ملک بدر کئے گئے 17 پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچادیا گیا
ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی غیر قانونی طور پر سرحد پار کر کے بیرون ملک گئے تھے
یونان سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے 17 مسافروں کو امیگریشن حکام نے گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پریونان سے ڈی پورٹ ہو کرآنے والے 17 مسافروں کو امیگریشن حکام نے گرفتار کرلیا، گرفتار کیے گئے 17 مسافر غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے بیرون ملک گئے تھے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار مسافروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : لاہورائیرپورٹ پر یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے 24 مسافر گرفتار
واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے ہر سال ہزاروں لوگ انسانی اسمگلرز کو لاکھوں روپے دے کر بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم ان میں سے سیکڑوں کو واپس بھجوادیا جاتا ہے۔