منموہن کادورہپاکستان کے سیاسی حالات پرمنحصرہےبرطانوی اخبار
بھارتی وزیرخارجہ ایس کرشنا کے ستمبرمیں ہونے والے دورے کے نتائج بھی اہم ہونگے
KARACHI:
بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے دورے پاکستان کافیصلہ پاکستان کی سیاسی صورتحال اور ایس کرشنا کے ستمبر میں دورے اسلام آباد کے نتائج پر منحصر ہوگا۔
برطانوی اخبار کے مطابق بھارتی وزیراعظم کے رواں برس کے آخر پر ممکنہ دورے کا فیصلہ ان کے ہم منصب وزیراعظم پاکستان راجا پرویز اشرف عہدے پربرقرار رہنے کے علاوہ بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا کے دورہ پاکستان کے نتائج پرمنحصر ہوگا۔
بھارتی حکام منموہن سنگھ کے دورے کافیصلہ کرنے کے لیے پاکستان میں عام انتخابات کے اعلان کے انتظار میں ہیں۔اخبار کے مطابق پاکستان میں آئندہ انتخابات مارچ 2013میں متوقع ہیں۔انتخابات کے اعلان سے ملک میں سیاسی افراتفری پیدا ہوسکتی ہے۔