شاہ زیب کے قتل کے خلاف ایکسپوسینٹر کے باہراحتجاج
شاہ زیب کے قتل کے خلاف ایکسپوسینٹر کے باہراحتجاج کیا گیا، احتجاج کے شرکا نے ملزم شاہ رخ جتوئی کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھائے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ شاہ زیب کو انصاف ضرور دلائیں گے۔ احتجاج میں شاہ زیب کے والد اور والدہ بھی شریک تھے، شاہ زیب خان کے والد ڈی ایس پی اورنگ زیب خان کا کہنا تھا کہ انہیں انصاف کی فراہمی کیلئے آخری امید چیف جسٹس آف پاکستان سے ہی ہےاور انہیں پورا یقین ہے کہ شاہ زیب کےقاتل جلد اپنےانجام کو پہنچیں گے۔