کراچی ایئرپورٹ سے غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام 2 خواتین گرفتار
گرفتارخواتین سے ایک لاکھ 20 ہزار500 سعودی ریال، 50 ہزاراماراتی سمیت 5 لاکھ جاپانی ین برآمد ہوئے، کسٹم حکام
جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اہلکاروں نے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو خواتین کو حراست میں لے لیاہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات کسٹم حکام نے دبئی جانے والی غیر ملکی پروازای کے 601 کی دو مسافر خواتین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔
ترجمان کسٹم کا کہنا ہے کہ خواتین نے برآمد ہونے والی کرنسی کپڑوں میں چھپارکھی تھی، گرفتارخواتین سے ایک لاکھ 20 ہزار500 سعودی ریال، 50 ہزاراماراتی سمیت 5 لاکھ جاپانی ین برآمد کیے گئے جس کی پاکستانی روپے میں مالیت 52 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔