بجلی بحران دوسے تین دن میں حل کر لیں گےقمر زمان کائرہ

طوفان سے مظفرگڑھ میں17پول گرے،مین لائن متاثرہوئی،کام جاری ہے،گفتگو


APP July 30, 2012
طوفان سے مظفرگڑھ میں17پول گرے،مین لائن متاثرہوئی،کام جاری ہے،گفتگو۔ فوٹو ایکسپریس

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ جمعہ کی رات کوشدید طوفان آنے سے مظفرگڑھ کے قریب لال پیر پاورہائوس اورپاک جین کی مین لائن متاثرہونے سے بالترتیب 500 اور 220کلو واٹ کے 17بڑے پول گرگئے۔ یہ واپڈا کی انسٹالیشن کو پیش آنے والا بہت بڑا واقعہ ہے۔

بجلی کا حالیہ بحران حل ہونے میں دو سے تین لگ سکتے ہیں ۔ اتوارکو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ چشمہ کے مقام پر موجود نیوکلیئر پاور سٹیشن تکنیکی خرابی کے باعث ٹرپ کرگئے جبکہ گڈو میں بھی تکنیکی خرابی پر پاور پلانٹ کاکچھ حصہ خراب ہو گیا۔ انھوں نے بتایاکہ کھمبے اورلائن جو طوفان کے باعث گرگئے ان کی بحالی کے لیے 8 ٹیمیں لگادی گئی ہیں۔

انھوں نے بتایاکہ مظفرگڑھ میں بجلی کی لائنیں آج رات تک بحال ہونے کا امکان ہے جبکہ لال پیرکی لائن کل تک بحال ہو جائے گی۔ انھوں نے بتایاکہ چشمہ کے مقام پر ایک نیوکلیئر پاور مکمل آپریشنل ہو گیاہے۔ دوسرا آج رات تک کام شروع کر دے گا۔ انھوں نے بتایاکہ گڈوپاور ہائوس میں تکنیکی خرابی کودورکیاجا رہا ہے۔جس سے بجلی کی مجموعی پیداوار 14000میگا واٹ ہوجائے گی جس سے لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول کیاجاسکے گااور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں