توہین عدالت قانون پرآج مختصر فیصلہ سنائے جانے کا امکان

سپریم کورٹ رواں ہفتے اصغرخان کیس،پنجاب بینک ودیگرمقدمات کی سماعت بھی کریگی

سپریم کورٹ رواں ہفتے اصغرخان کیس، پنجاب بینک ودیگرمقدمات کی سماعت بھی کریگی۔ فوٹو ایکسپریس

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف دائر آئینی درخواستوں کی (آج) پیر کو دوبارہ سماعت کرے گا' 21 درخواست گزاروںکے وکلا نے اپنے دلائل گزشتہ سماعت پر مکمل کر لیے تھے۔


اٹارنی جنرل اور باقی درخواست گزاروں کے وکلا آج اپنے دلائل مکمل کرلیں گے جس کے بعد عدالت کی طرف سے کوئی مختصر حکم سنائے جانے کا امکان ہے۔بینچ میں شامل دیگر جج جسٹس میاں شاکراللہ جان،جسٹس تصدیق حسین جیلانی،جسٹس جوادایس خواجہ اورجسٹس خلجی عارف حسین ہیں۔ دریں اثناء سپریم کورٹ کے مختلف بینچ آج سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران اہم مقدمات کی سماعت کریں گے،عدالتی ہفتے کے دوران توہین عدالت قانون کے خلاف دائرآئینی درخواستوں کے علاوہ اصغرخان کیس،پنجاب بینک کیس اوردیگرمقدمات کی سماعت ہوگی۔

Recommended Stories

Load Next Story