الطاف حسین اوراسفندیارولی کا وزیراعظم کو بلوچستان میں گورنرراج لگانے کا مشورہ

بی این پی عوامی نے صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کی مخالفت کردی ہے


ویب ڈیسک January 13, 2013
ایم کیو ایم اور اے این پی نے وزیر اعظم کو بلوچستان میں گورنر راج کا مشورہ دے دیا۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ بم دھماکوں کے بعد ہونے والے احتجاج کے پیش نظر متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی نے وزیر اعظم کو بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کا مشورہ دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ اور امن و امان کے انتظامات فوج کے حوالے کرنے کے حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے مشاورت کی۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے وزیر اعظم سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران بلوچستان میں فوری طور پر گورنر راج کے نفاذ کا مطالبہ کردیا۔

وزیراعظم نے اسفندیار ولی خان سے بھی ٹیلیفون پر بلوچستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر اسفندیار ولی نے وزیر اعظم کو بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کا مشورہ دیا جس پر وزیر اعظم نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔

دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ اسرار اللہ زہری نے صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کی مخالفت کردی ہے۔ اسرار اللہ زہری کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کسی بھی طور پر صوبے میں غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |