ناصر جمشید سے باز پرسپی سی بی نے انگلش کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا

ناصر جمشید سے حاصل ہونے والی ضروری معلومات ٹربیونل کے سامنے پیش کی جاسکیں گی،نجم سیٹھی


Sports Reporter March 24, 2017
ناصر جمشید سے حاصل ہونے والی ضروری معلومات ٹربیونل کے سامنے پیش کی جاسکیں گی،نجم سیٹھی . فوٹو : فائل

ناصر جمشید سے باز پرس کیلئے پی سی بی نے انگلش کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ سہولت کاری میں مرکزی کردار ادا کرنے کے ملزم ناصر جمشید سے باز پرس کیلیے انگلش کرکٹ بورڈ کو خط لکھا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :شرجیل خان ٹربیونل کے سامنے پیش، خالد لطیف غیرحاضر

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید سے حاصل ہونے والی ضروری معلومات ٹربیونل کے سامنے پیش کی جاسکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ محمد عرفان اور شاہ زیب بھی نظروں میں تھے تاہم ان کو چارج شیٹ ثبوت ملنے پر ہی جاری کی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔