ٹی 20 رینکنگ پاکستان کو تیسری پوزیشن پانے کا موقع مل گیا

موجودہ آئی سی سی ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ میں نیوزی لینڈ124 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر فائز ہے


Sports Desk March 24, 2017
موجودہ آئی سی سی ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ میں نیوزی لینڈ124 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر فائز ہے ۔ فوٹو : فائل

ویسٹ انڈیز سے سیریز جیت کر پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پانے کا موقع میسرآگیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اتوار سے شیڈول مقابلوں میں 0-4 سے کلین سوئپ کامیابی ٹیم کو چھٹے سے تیسرے نمبر پر پہنچا دے گی، پاکستان کے پوائنٹس سردست 113 ہیں، میزبان ٹیم 116 پوائنٹس جوڑکرچوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان کرکٹ ٹیم کی بارباڈوس میں بھرپور پریکٹس

سیریز میں 1-3 سے فتح کی صورت میں بھی گرین شرٹس 2 درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر فائز ہوسکتی ہے، موجودہ آئی سی سی ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ میں نیوزی لینڈ124 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر فائز ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔