بار بار کہوں گا جرمنی ہالینڈ نازی ازم کی ترجمانی کرتے ہیں طیب اردوان

جرمن حکومت ہی کے جیسی دہشت گرد تنظیم کو اپنے ملک میں جلسے جلوسوں کی اجازت دے رہی ہے۔


INP March 25, 2017
شام میں دہشتگرد تنظیم وائی پی جی کے خلاف روسی موقف مایوس کن ہے۔ فوٹو: فائل

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ بار بار کہوں گا کہ جرمنی اور ہالینڈکا رویہ نازی ازم کی ترجمانی کرتا ہے، دونوں مغربی دنیا ترک اور دیگرمسلم برادر عوام کے خلاف ظلم کرنے میں پیش پیش نظر آ رہے ہیں۔

ترک صدر نے کہا ہے کہ روس اور امریکا نے وائی پی جی کے خلاف جو موقف اپنا رکھا ہے وہ ہمارے لیے افسوس کا باعث ہے تاہم اس تنظیم کو شام سے ختم کرنے کی ضرورت ہے جبکہ شام میں دہشتگرد تنظیم وائی پی جی کے خلاف روسی موقف مایوس کن ہے۔

صدر طیب اردوان نے کہا کہ ایک جانب جرمن حکومت ہی کے جیسی دہشت گرد تنظیم کو اپنے ملک میں جلسے جلوسوں کی اجازت دے رہی ہے جبکہ دوسری جانب وہ حکومت ترکی کے اعلیٰ حکام پر ملک میں داخلے کی پابندی لگا رہی ہے، میں پوچھتا ہوں کہ یہ کہاں کا انصاف ہے۔؟

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں