کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ احتجاجی مظاہروں کے دوران کسی بھی ممکنہ تخریب کاری کے واقعے سے بچنے کے لئے لیا گیا ہے۔

ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ احتجاجی مظاہروں کے دوران کسی بھی ممکنہ تخریب کاری کے واقعے سے بچنے کے لئے لیا گیا ہے۔ فوٹو: پی پی آئی/ فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر غیر معینہ مدت کے لئے پابندی عائد کر دی۔


ایکسپریس نیوز کے نمائندے کے مطابق ڈبل سواری پرپابندی سانحہ کوئٹہ کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری احتجاج اور امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

آج پورا دن شیعہ برادری کی جانب سے مختلف مقامات پر احتجاج کا سلسلہ جاری رہا، بلاول ہاؤس پر لوگوں کی بڑی تعداد اب تک جمع ہے جن کا مطالبہ ہے کہ بلوچستان میں فوری حکومت تحلیل کر کے فوج کو تعنیات کیا جائے، نمائش چورنگی پر بھی لوگ کوئٹہ سانحہ کے خلاف سراپا احتجاج رہے۔


ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ احتجاجی مظاہروں کے دوران کسی بھی ممکنہ تخریب کاری کے واقعے سے بچنے کے لئے لیا گیا ہے۔
Load Next Story