لاہور میں حاجی کیمپ کی مہنگی ترین اراضی کوڑیوں کے مول لیز پر دے دی گئی

حاجی کیمپ کی زمین لیز پر دینے سے رواں برس عازمین کا تربیتی پروگرام متاثر ہونے کا خدشہ


ویب ڈیسک March 25, 2017
حاجی کیمپ کی ڈھائی ایکڑ زمین 30 سال کیلئے 19 کروڑ 40 لاکھ روپے میں لیز پر دیدی گئی. فوٹو: فائل

MUMBAI: متروکہ وقف املاک بورڈ نے شہر کے وسط میں واقع حاجی کیمپ کی مہنگی ترین ڈھائی ایکڑ اراضی کوڑیوں کے مول لیز پر دے دی جس سے رواں برس عازمین کا تربیتی پروگرام متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ نے لاہور میں حاجی کیمپ کی مہنگی ترین ڈھائی ایکڑ اراضی 30 سال کے لئے لیز پر دے دی، زمین کو بولی کے ذریعے لیز پر دینے کے لئے 19 کروڑ 40 لاکھ روپے کی پیش کش قبول کی گئی۔

حاجی کیمپ کی زمین کی فروخت کے بعد رواں برس عازمین کا تربیتی پروگرام متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے کیونکہ تاحال عازمین کی ٹریننگ کے لئے متبادل جگہ کا اعلان نہیں ہو سکا البتہ اس حوالے سے عائشہ ڈگری کالج کا نام سامنے آ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کا موقف ہے کہ حاجی کیمپ شہر کے وسط میں واقع ہے اور وزارت مذہبی امور کی جانب سے اس کا بہت ہی کم کرایہ دیا جا رہا تھا جب کہ زمین کو لیز پر دینے کا مقصد محکمے کی آمدن میں اضافہ کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔