شاہد آفریدی کے پشاور زلمی چھوڑنے پرڈیرن سیمی حیران

آپ کے ساتھ کھیلنا پُرلطف تھا مگر میں اس فیصلے پر بدستور حیران ہوں،ڈیرن سیمی


Sports Desk March 25, 2017
آپ کے ساتھ کھیلنا پُرلطف تھا مگر میں اس فیصلے پر بدستور حیران ہوں، ڈیرن سیمی . فوٹو : فائل

شاہد آفریدی کی جانب سے پشاورزلمی سے تعلق توڑنے پرٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی حیران رہ گئے۔

بوم بوم شاہد آفریدی کے پشاورزلمی چھوڑنے کے فیصلے پر پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے ڈیرن سیمی نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :شاہد آفریدی کا پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان

ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ' آپ کے ساتھ کھیلنا پُرلطف تھا مگر میں اس فیصلے پر بدستور حیران ہوں'۔



واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ پرکہا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر بحیثیت صدر اور کھلاڑی پشاور زلمی چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں مگر انہیں اس بات کا یقین ہے کہ چاہے وہ کسی بھی ٹیم میں جائیں پشاور کے شائقین ان کے ساتھ ہی ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں