شاہ رخ خان سمیت کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالکان کو شوکاز نوٹس جاری

مالکان پر الزام ہے کہ انہوں نے کے کے آر اسپورٹس کے شیئر ماریشیس کی ایک کمپنی کو اپنی قدر سے کم پر فروخت کیے۔


Sports Desk March 25, 2017
مالکان پر الزام ہے کہ انہوں نے کے کے آر اسپورٹس کے شیئر ماریشیس کی ایک کمپنی کو اپنی قدر سے کم پر فروخت کیے ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سمیت کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالکان کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے۔

بھارتی انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ نے زرمبادلہ قوانین کی خلاف ورزی پر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالکان شاہ رخ خان، ان کی اہلیہ گوری خان اور جوہی چاؤلہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :شاہ رخ خان کولکتہ نائٹ رائیڈر کے حصص کی فروخت میں باضبطگیوں پر تفتیش کیلیے طلب

آئی پی ایل کی 2 مرتبہ کی چیمپئن سائیڈ کے مالکان پر الزام ہے کہ انہوں نے کے کے آر اسپورٹس کے شیئر ماریشیس کی ایک کمپنی کو اپنی قدر سے کم پر فروخت کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔