بھارت کا آئندہ سال پاکستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا اعلان

پاکستان اور بنگلا دیش کے ساتھ بین الاقوامی سرحد کو آئندہ سال بند کردیا جائے گا، بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ


ویب ڈیسک March 25, 2017
پاکستان اور بنگلا دیش کے ساتھ بین الاقوامی سرحد کو آئندہ سال بند کردیا جائے گا، بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پڑوسی ممالک پاکستان اور بنگلا دیش کے ساتھ بین الاقوامی سرحد کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت پاکستان اور بنگلادیش کے ساتھ ملنے والی بین الاقوامی سرحد جلد سے جلد بند کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جب کہ بھارتی وزیر داخلہ نے اسے دہشت گردی کے خلاف بھارت کا بڑا اقدام قرار دیا اور مہاجرین کے مسائل کو بھی اس کی وجہ بتایا ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بارڈر کو آئندہ سال سیل کردیا جائے گا جو بھارت میں مسلسل بڑھتی ہوئی مداخلت کے باعث کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو باقاعدہ مرکزی سطح پر حکومت اور بی ایس ایف مانیٹر کرے گی جب کہ حکومت کو جہاں مشکل مقامات پر بارڈر سیل کرنا ہو گا وہاں پر جدید ٹیکنالوجی سے حل نکالا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔