سنجے دت کی عامر خان کیلیے قربانی

سنجے کی فلم’’بھومی‘‘ اور عامر خان کی ’’سپر سیکرٹ اسٹار‘‘ ایک ہی تاریخ کو نمائش کے لیے پیش کی جانی تھیں


ویب ڈیسک March 25, 2017
سنجے کی فلم’’بھومی‘‘ اور عامر خان کی ’’سپر سیکرٹ اسٹار‘‘ ایک ہی تاریخ کو نمائش کے لیے پیش کی جانی تھیں، فوٹو؛ فائل

SOCHI: بالی ووڈ اسٹار سنجے دت نے اپنے قریبی دوست عامر خان سے باکس آفس پر تصادم سے بچنے کے لیے فلم ''بھومی'' کی نمائش آگے بڑھادی۔

بالی ووڈ کے بڑے ستارے فلم ''رئیس'' اور''قابل'' کے باکس آفس پر تصادم کے بعد خوفزدہ ہوگئے ہیں اورفلموں کی زیادہ سے زیادہ کمائی کے لیے کسی بڑی فلم کے ٹکراؤ سے گریز کرنے لگے ہیں لیکن اب سنجو بابا نے بھی فلم کی نمائش بڑھادی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:سنجے دت کی 4 سال بعد فلم نگری میں واپسی

سنجے دت جیل سے رہائی کے بعد فلمی دنیا میں واپسی ''بھومی'' سے کررہے ہیں جس کی شوٹنگ بھی جاری ہے اور فلم کو 4 اگست کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا لیکن اسی روز عامر خان کی فلم ''سیکرٹ سپر اسٹار'' بھی نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے اور دونوں فلموں کے درمیان باکس آفس پر تصادم کا امکان تھا جس پر سنجے دت نے اپنی فلم کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھادی ہے۔



بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کا کہنا تھا کہ میرے لیے باکس آفس کی جنگ سے زیادہ دوستی اہم اور ضروری ہے لہٰذا فلم کی نمائش کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:سنجے دت فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی



واضح رہے کہ سنجے دت اور عامر خان نے فلم ''پی کے''میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں