گستاخانہ مواد ڈائریکٹر ایف آئی اے کی سربراہی میں جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے گستاخانہ مواد کے معاملے پر ایجنسیوں سے رپورٹ طلب کرلی


ویب ڈیسک March 25, 2017
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے گستاخانہ مواد کے معاملے پر ایجنسیوں سے رپورٹ طلب کرلی، فوٹو؛ فائل

وفاقی حكومت كی جانب سے گستاخانہ مواد كے معاملے پر قائم كردہ مشتركہ تحقیقاتی ٹیم کا پہلا اجلاس ہوا جس میں ایجنسیوں سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔

گستاخانہ مواد کے معاملے پر مشتركہ تحقیقاتی كمیٹی كا پہلا اجلاس اسلام آباد میں ڈائریكٹرایف آئی اے مظہركاكاخیل كی صدارت میں ہوا جس میں ایڈیشنل ڈائریكٹر ایف آئی اے، ڈپٹی ڈائریكٹر ایف آئی اے اور ڈی جی ویب مانیٹرنگ نثار خان سمیت وفاقی پولیس كے ایس پی، آئی ایس آئی اور آئی بی كے افسران شریك ہوئے۔ اجلاس میں گستاخانہ مواد کے معاملے پر ایف آئی اے اور پی ٹی اے كی طرف سے اب تك كی كارروائیوں كاجائزہ لیا گیا۔

ذرائع كے مطابق اجلاس میں گستاخانہ مواد كے معاملے پر ایجنسیوں سے رپورٹ طلب كی گئی ہے اور اس حوالے سے ایجنسیاں رپورٹ دیں گی كہ گستاخانہ مواد اپ لوڈكرنے والے عناصر كون سے ہیں۔ ذرائع كا كہنا ہے كہ اجلاس میں ایف آئی اے اور پی ٹی اے نے گرفتارملزمان سے كی جانیوالی تفتیش سے بھی شركا كو آگاہ كیا جب كہ ایجنسیوں كی طرف سے رپورٹس تیار ہونے پر آئندہ جے آئی ٹی كا اجلاس طلب كیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں