ایشوریا فلموں میں دوبارہ کام کیلیے سرگرم کام ملنے پر میڈیا کو بتادوں گی

جب کوئی فلم مل جائے گی تو میڈیا کو بتا دوں گی، ایشوریہ رائے


January 14, 2013
ایشوریہ رائے 2010 میں فلم گذارش کے بعد سے پردہ اسکرین سے مسلسل غائب ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق عالمی ملکہ حسن ایشوریہ رائے نے کہا ہے کہ فلموں میں دوبارہ کام کرنے کے حوالے سے کچھ مقرر نہیں ہے۔

ایک پریس کانفرنس میں انھوںنے کہا کہ وہ فلموں میں دوبارہ کب نظر آئیں گی اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔بالی وڈ میں لوگوں کی فلمیں کب ریلیز کی جائیں گی اس کی تاریخیں طے نہیں ہوتیں ۔ میں لوگوں سے ملاقات کر رہی ہوں اور جب کوئی فلم مل جائے گی تو میڈیا کو بتا دوں گی۔واضح رہے کہ ایشوریہ رائے اپنی بچی کی پیدائش کے بعد سے کسی بھی فلم میں نظر نہیں آئی ہیں۔ 2010 میں ان کی فلم گذارش آئی تھی اور اس کے بعد سے وہ پرد ے سے مسلسل غائب ہیں۔ خوبرو اداکارہ نومبر 1973 کو پیدا ہوئیں انھوں نے فنی سفر شروع کرنے سے پہلے ماڈلنگ کی اور 1994 میں مس انڈیا اور مس ورلڈ کے ٹائٹل اپنے نام کیے۔

اداکارہ نے ہندی ، انگریزی ،تامل ،تیلگو اور بنگالی فلموں میں اپنے فن کا لوہا منوایا ہے۔ انھوں نے فنی کرئیر 1997 میں اسٹارٹ کیا تاہم انھیں شہرت 1998 میں فلم جینز سے ملی ۔تاہم 1999 میں فلم ہم دل دے چکے صنم اور 2002 میں فلم دیوداس نے انھیں فن کی بلندیوں پر پہنچا دیاجس پر انھیں فلم فیئر میں بہترین اداکارہ کے ایوارڈز سے نواز گیا ۔ متعدد کامیاب فلموں کے بعد 2006 میں انھوں نے بلاک بسٹر فلم دھوم ٹو دی ۔اس کے بعد فلم گرو اور جودھا اکبر نے بھی خاصا بزنس کیا۔ ان کی دوسری شہرہ آفاق فلموں میں رین کوٹ ، پرووکڈ اور گزارش شامل ہیں۔ ایشوریا کا سلمان خان کے ساتھ افیئر بہت مشہور ہوا تاہم انھوں نے 2007 میں ابھیشک بچن سے شادی کرلی۔



آف اسکرین رولز میں بہت سی چیرٹی آرگنائزیشنز اور کمپینز کی برانڈ ایمبسڈر رہی ہیں۔ 2009 میں انھیں بھارت کا چوتھا بڑا سول ایوارڈ پدما شری دیا گیا ۔ ایشوریا رائے کے والد ایک میرین بیالوجسٹ تھے جب ان کی ماں اییک رائٹر تھیں۔ ان کے بھائی ادتیا رائے انجینئر ہیں۔ ان کی اسکولنگ ممبئی میں آریا ودیا مندر سیکنڈری اسکول میں ہوئی ۔ پہلی دفعہ انھوں نے نائن کلاس میں ماڈلنگ کی۔ گریجوایشن کے بعد ایشوریا نے ایک سال کے لیے رائے ہند کالج سے تعلیم حاصل کی ۔یہاں پر تعلیم کے دوران ان کی فوٹو ایک فیشن میگزین میں شایع ہوئیں جس کے بعد وہ اشتہاری ایجنسیوں اور ٹی وی کمرشلز کی جان بن گئیں ۔

1991 میں خوبرو اداکارہ نے فورڈ کی طرف سے منعقد کردہ سپر ماڈل مقابلہ جیتا اور ووگ میگزین کے امریکن ایڈیشن کی زینت بنی۔1993 میں انھوں نے عامر خان کے ساتھ ایک پیپسی کمرشل کیا جس سے ان کی عوامی شناخت بنی۔ اس دوران وہ سشمیتا سین سے مس انڈیا کا مقابلہ ہار گئیں تاہم انیس سو چورانوے میں وہ جنوبی افریقہ میں ہونے والا مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہیں۔ فلم دیوداس میں شاہ رخ کے ساتھ پارو کے رول کو بہت پسند کیا گیا۔ یہ فلم 2002 میں کینز فلم فیسٹیول میں دکھائی گئی اور اس کو صدی کی دس بہترین فلموں میں شمار کیا گیا۔ اس فلم کی وجہ سے ایشوریا کو بین الاقوامی شہرت ملی ۔ اس فلم کی بافٹا ایوارڈز کے لیے بھی نامزدگی ہوئی جب کہ انڈیا نے اس نے دس فلم فیئر ایوارڈ جیتے۔

2004 مین انھوں نے فارن فلم برائیڈ اینڈ پریجوڈس میں مارٹن ہینڈر سن کے ساتھ کام کیا۔ اس فلم کی غیر ملکی میڈیا نے بہت تعریف کی اور انھیں حسین ترین خاتون قرار دیا۔ فلموں کے علاوہ ایشوریا نے کئی اسٹیج شو اور ٹور بھی کیے۔ ان کا پہلا ٹو ر 2001 میں کریز کے نام سے جو انھوں نے امریکا میں کیا۔ اس ٹور میں ان کے ساتھ انیل کپور ،عامر خان ،پریتی زنٹا اور گریسی سنگھ تھے۔ 2002 میں انھوں نے یوکے میں میں شو'' فرام انڈیا ود لو'' کیا جس میں ان کا ساتھ امیتابھ بچن ، عامر خان، شاہ رخ اور پریتی زنٹا تھیں۔ اس شو میں ایک لاکھ سے زائد شائقین شریک ہوئے۔ فلموں کے علاوہ ایشوریا نے بہت سے چیرٹی ٹور بھی کیے ہیںوہ پہلی بھارتی اداکارہ ہیں جنھیں کینز فلم فیسٹیول میں جیوری ممبر ہونے کا اعزا ز حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں