الحمرا میں ’’ڈینگی‘‘ کے موضوع پر خوبصورت ڈرامہ پیش دیکھنے والوں کو خراج تحسین

بچوں نے’’ڈینگی‘‘ کو سامنے رکھتے ہوئے ملکی سیاسی اور سماجی خامیوں کو خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا ہے۔


Cultural Reporter January 14, 2013
لاہور: الحمرا ہال میں ’’ڈینگی‘‘ کے موضوع پر ڈرامہ پیش کرنے کے بعد اداکار اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ABU DHABI: الحمراء ہال نمبر2میں لاہور گرائمر اسکول کے بچوں نے ڈینگی کے حوالے سے اسٹیج ڈرامہ میں آوٹ کلاس پرفارمنس دے کر لوگوں کے دل جیت لیے ۔ڈرامے میں حمزہ کمال ' ہاشم عمران ' عامر ریاض' ریحان جبار' عبداللہ حسن' ماہم امجد ' فاروق گل' شیخ فہد سمیت دیگر بچے بطور اداکار پرفارم کر رہے ہیں۔

ڈرامے میں بچوں نے ''ڈینگی'' جسے موضوع کو سامنے رکھتے ہوئے ملکی سیاسی ' سماجی اور سول سوسائٹی میں پائی جانیوالی خامیوں کو خوبصورتی اور مہارت کے ساتھ پیش کر رہے ہیں کہ دیکھنے والے ان کے ایک 'ایک سین پر داد دینے پر مجبور ہیں۔ ڈرامہ کی کہانی کے مطابق کرداروں کا انتخاب 'پروڈکشن سمیت ہر شعبہ پر پیپرورک نظر آرہاہے۔ گذشتہ روز سنیئر اداکار مسعود اختر نے ڈرامہ کے اختتام پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی پرفارمنس اور پروڈکشن انتہائی شاندار ہے جس کا اندازہ حاضرین کی تالیوں سے لگایا جاسکتا ہے 'یہی حوصلہ افزائی فنکار کی آکسیجن ہے جو اس کو مزید متحرک اور آگے بڑھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ڈینگی جسے موذی مرض کا شکار ہوکر اسپتال میں سترہ دن گزار چکا ہوں ۔انھوں نے کہا کہ پوری ٹیم کو ایک بہترین ڈرامہ پیش کرنے پر مبارکباد دینے کے ساتھ انھیں کہونگا کہ وہ پنجاب آرٹس کونسل سے بھی مل کر اس سلسلہ کو آگے بڑھائیں کیونکہ ''ڈینگی'' کے حوالے سے عام شہریوں کو آگاہی کے لیے یہ ایک بہترین کوشش ہے۔ مسعود اختر نے کہا کہ ڈرامہ میں کچھ خامیاں تھیں 'آیندہ آپ جب بھی کوئی ڈرامہ کریں تو میری خدمات حاضر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں بھی ناراض فیملیوں کو تھیٹر پر واپس لانے کے لیے فیملی تھیٹر شروع کرنے جارہا ہوں جس میں مجھے آپ کی تعاون کی ضرورت ہوگی۔

04

اس موقع پر ڈرامہ کے رائٹر ' ڈائریکٹر اورنوجوان اداکار حمزہ کمال نے کہا کہ میری ایک دوست ڈینگی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی گئی تھیں جس کے بعد میں نے ڈینگی کے موضوع پر ڈرامہ کرنے کا فیصلہ کیا 'تاکہ مزید لوگوں کو اس سے بچایا جاسکے۔ حمزہ کمال نے کہا کہ ایکٹنگ ' رائٹنگ اور ڈائریکشن میں میری رہنمائی شنہاز شیخ نے کی اور آج کل اداکارہ نادیہ جمیل سے رہنمائی لے رہا ہوں۔حمزہ کمال نے کہا کہ اپنی اس پہلی کاوش سے ملنے والے رسپانس نے میرے اندر یہ حوصلہ بڑھا دیا ہے کہ میں ڈینگی سمیت دیگر سوشل موضوعات پر کام کرسکتا ہوں ۔ ڈرامہ 16جنوری تک الحمراء ہال نمبر2میںجاری رہیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |