کراچی فائرنگ کے واقعات میں خواتین سمیت 7 ہلاک 2 لاشیں بھی ملیں

کورنگی میں بھی فائرنگ،میاں بیوی اور بھتیجاہلاک،آرام باغ میں کارسوارافرادبوری بندلاش پھینک کرفرار


Staff Reporter July 30, 2012
کورنگی میں بھی فائرنگ،میاں بیوی اور بھتیجا ہلاک، آرام باغ میں کارسوارافرادبوری بندلاش پھینک کرفرار، اورنگی میں گھرسے ایک لاش ملی ۔ فائل فوٹو

شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خواتین سمیت7افرادہلاک اور4 زخمی ہوگئے جبکہ2افرادکی لاشیں بھی ملیں۔تفصیلات کے مطابق نیوسبزی منڈی بسمہ اﷲ مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے37سالہ شامل خان کونامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیااورفرارہوگئے،مقتول سبزی منڈی کے عقب میں واقع چنیسرگوٹھ چاول گودام عثمان غنی مسجدکے قریب کارہائشی اور3بچوں کاباپ تھاجبکہ اس کا آبائی تعلق سوات سے تھا۔

اورنگی ٹاؤن خیرآبادکچی آبادی کے رہائشی35سالہ ایازخان کونامعلوم افراد نے گھرکے قریب فائرنگ کرکے ہلاک کر دیااورفرارہو گئے ،مقتول کا آبائی تعلق سوات سے تھا۔سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدودخداکی بستی روزی گوٹھ گلی نمبر4مکان نمبر262میں گھس کرنامعلوم افرادکی اندھادھند فائرنگ سے36 سالہ حسینہ اس کاشوہر42 سالہ مرزا زاہدحسین،دیور 26سالہ مرزاآصف علی اور آصف کادوست25 سالہ دانیال زخمی ہو گئے جنھیں عباسی شہید اسپتال پہنچایاگیاجہاں حسینہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئی ۔

ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن محمدشبیر نے ایکسپریس کو بتایا کہ مضروب زاہدحسین کارپینٹر کا کام کرتا ہے جبکہ اس کا بھائی آصف اوراس کادوست دانیال فرنیچرکے کارخانے میں پالش کاکام کرتے ہیں،ہلاک و زخمی ہونے والی فیملی ایک سال قبل اورنگی ٹاؤن سے سرجانی ٹاؤن شفٹ ہوئی ہے،مضروب دانیال ہفتے کی شب مرزا آصف کے ساتھ اورنگی ٹاؤن سے آیا تھا،زخمی ہونے والے مرزا زاہدحسین نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے نامعلوم افرادنے ان کے گھر میں ڈکیتی کے لیے داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یر غمال بناکر نقدی اور موبائل فون چھین لیے اس کی اہلیہ نے ملزمان کوروکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔

آرام باغ تھانے کی حدودشارع لیاقت آرام باغ مسجدکے عقب میں واقع فرنیچرمارکیٹ میں واقع منصورفرنیچر شاپ کے سامنے بوری بندلاش ملی ،مقتول کی عمر25 سے 30کے درمیان ہے ،اسے نامعلوم ملزمان نے اغواکر کے ہاتھ پاؤں باندھ کربہیمانہ تشدد کانشانہ بنایااورسر میں گولی مار کربوری میں بندکرکے لاش پھینک دی، مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔عینی شاہدین کے مطابق ہفتے اوراتوار کی درمیانی شب گرے رنگ کی کارتیزی سے آئی اورفرنیچر مارکیٹ میں لاش پھینک کرکارسوار تیزی سے فرارہو گئے۔ اورنگی ٹاؤن خیر آبادکچی آبادی کارہائشی40 سالہ پرویزاشرف گھر میں پر اسرار طورپرہلاک ہو گیا۔پرویز اشرف کی لاش10روز پرانی ہے اورطبی موت ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کے جسم پر تشدد اورجلائے جانے کے نشانات موجود ہیں ہیں جبکہ ایک گولی بھی ماری گئی تھی۔ملیرسٹی کے علاقے بکرا بیٹری کے قریب تاج ٹیلرکی دکان پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے45سالہ مزمل حسین ہلاک ہوگیا،مقتول ملیر کالا بورڈ کے قریب کارہائشی اور ٹیلرماسٹر ہے۔اتوارکی دوپہر کو 2 لڑکے شلوارقمیض سلوانے کے لیے کپڑا لائے تھے جس پر ٹیلرماسٹر مزمل حسین نے منع کر دیا جس پر لڑکے مشتعل ہو کرواپس چلے گئے اور شام کو دونوں لڑکے دوبارہ آئے اور دکان کے باہرکھڑے ہو کر فائرنگ کر دی ۔

کورنگی4نمبر الرضا مسجدکے قریب مکان نمبرN-51میں افطارکے وقت3مسلح ملزمان نے گھرمیں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں افطار کرنے والا42سالہ شمس قمر،اس کی اہلیہ رشیدہ اوران کا بھتیجا22سالہ ذیشان شدیدزخمی ہوگئے،تینوں زخمیوںکواسپتال پہنچایا تاہم تینوں افراددوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ڈی ایس پی عوامی کالونی مجیدعباس نے بتایاکہ مقتول شمس قمراوراس کی اہلیہ رشیدہ علاقے میں منشیات فروخت کرتے تھے اوران کے بیٹے بھی گرفتارہوچکے ہیں۔

مقتول ذیشان بھی منشیات فروش تھااورعوامی کالونی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکاہے،جس وقت ملزمان گھر میں داخل ہوئے اس وقت تمام لوگ افطار کررہے تھے،ملزمان واردات کے بعدموٹر سائیکلوں پر فرارہوگئے۔ ملیر کالا بورڈ کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے کامران زخمی ہوگیا۔ناظم آبادکے علاقے چھوٹامیدان کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے37سالہ نورالنبی زخمی ہوگیا،عوام نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے نیازمحمدنے ایکسپریس کو بتایاکہ نور النبی اے این پی کاکارکن ہے جو واقعے کے وقت گوشت سبزی خریدنے ناظم آباد گول مارکیٹ گیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں