شرپسندوں نے3 مقامات پر ریلوے پٹری کی فش پلیٹ نکال لی

اطلاع ملنے پر انتظامیہ کی حیدرآباد میرپورخاص ریلوے ٹریک کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت


Nama Nigar January 14, 2013
واقعے سے کچھ دیر بعد میرپورخاص سے حیدرآباد جانے والی ٹرین کو یہاں سے گزرنا تھا تاہم اطلاع پر اسے ٹنڈوجام میں روک لیا گیا۔ فوٹو: فائل

نامعلوم شر پسندوں نے گزشتہ شب حیدرآباد میرپورخاص ریلوے ٹریک پر تالپور پھاٹک سگنل کیبل کے قریب 3 مختلف مقامات پر ریلوے پٹری کی فش پلیٹ نکال دیں۔

جس کی اطلاع مقامی افراد نے ریلوے انتظامیہ کو دی جس پر ہنگامی بنیادوں پر پٹری کی مرمت کی گئی۔

02

واقعے سے کچھ دیر بعد میرپورخاص سے حیدرآباد جانے والی ٹرین کو یہاں سے گزرنا تھا تاہم اطلاع پر اسے ٹنڈوجام میں روک لیا گیا اورٹریک کی مرمت کے بعد 3 گھنٹوں کی تاخیر سے روانہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں