شرپسندوں نے3 مقامات پر ریلوے پٹری کی فش پلیٹ نکال لی
اطلاع ملنے پر انتظامیہ کی حیدرآباد میرپورخاص ریلوے ٹریک کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت
نامعلوم شر پسندوں نے گزشتہ شب حیدرآباد میرپورخاص ریلوے ٹریک پر تالپور پھاٹک سگنل کیبل کے قریب 3 مختلف مقامات پر ریلوے پٹری کی فش پلیٹ نکال دیں۔
جس کی اطلاع مقامی افراد نے ریلوے انتظامیہ کو دی جس پر ہنگامی بنیادوں پر پٹری کی مرمت کی گئی۔
واقعے سے کچھ دیر بعد میرپورخاص سے حیدرآباد جانے والی ٹرین کو یہاں سے گزرنا تھا تاہم اطلاع پر اسے ٹنڈوجام میں روک لیا گیا اورٹریک کی مرمت کے بعد 3 گھنٹوں کی تاخیر سے روانہ کیا گیا۔