ٹنڈو آدم پولیس سرپرستی میں گٹکے کا کاروبار جاری
سانگھڑ،میرپورخاص سمیت دیگر اضلاع میںروزانہ سپلائی ہونے لگی
ٹنڈو آدم میں پولیس کی سرپرستی میں گٹکے کے ایک درجن سے زائد کارخانے چلنے لگے، سندھ کے کئی اضلاع کو گٹکا سپلائی ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم شہر کے مختلف علاقوں میں ایک درجن سے زائد کارخانے گٹکا تیار کرنے میں مصروف ہیں اور اس وقت پولیس سرپرستی کی وجہ سے یہ کاروبار ایک صنعت کی شکل اختیار کرچکا ہے، ٹنڈو آدم میں عثمان گٹکا، لیاقت گٹکا، راجو گٹکا، ڈاکخانہ، ملک سمیت ایک درجن گٹکے کے کارخانوں سے روزانہ لاکھوں روپے کا مضر صحت گٹکا تیار کرکے ضلع سانگھڑ کے علاوہ میرپورخاص، عمر کوٹ، مٹیاری، ٹنڈو الٰہیار، نواب شاہ اور دیگر اضلاع میں سپلائی کیا جاتا ہے۔
ٹنڈو آدم میں ماضی میں مختلف اوقات میں 6 افراد کے کینسر کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں، بڑی تعداد میں افراد ڈاکٹروں کے پاس زیر علاج ہیں، اس کے علاوہ مضر صحت گٹکا کھانے سے ہیپاٹائٹس بی سی کے علاوہ پیٹ کی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں، سیاسی و سماجی حلقوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت گٹکے کے کارخانوں کو فوری طور پر بند کرایا جائے۔