سندھ تقسیم سے متعلق بیان کے خلاف ایس ٹی پی کی ریلی

پھلیلی پل پر دھرنا،ٹریفک معطل،سندھی دہرتی ماں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،مقررین

ایس ٹی پی کے ضلعی صدر رضا محمد خاصخیلی کا کہنا تھا کہ ایک لسانی تنظیم سندھ کی تقسیم کی سازش کر رہی ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ کی تقسیم سے متعلق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کے کا رکنوں نے ترقی پسند ہاوس سے پھلیلی پل تک احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دے کر ٹائون ہال روڈ بند کر دیا۔


اس موقع پر ایس ٹی پی کے ضلعی صدر رضا محمد خاصخیلی کا کہنا تھا کہ ایک لسانی تنظیم سندھ کی تقسیم کی سازش کر رہی ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم تو دور کی بات اس کے بارے میں سوچنے والوں سے بھی ان کی کھلی جنگ ہے، سندھ کے غیرت مند بیٹے اپنی ماں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

دریں اثناء جئے سندھ قومی محاذ کے کارکنوں کی جانب سے بھی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر جسقم کے ضلعی رہنماء ظہور ہالیپوٹو اور گل شیر کا کہنا تھا کہ سندھ کی وحدت کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کی جائے گی اگر کسی نے بھی سندھ کی تقسیم کا سوچا بھی تو اس کے لیے سندھ کی سر زمین تنگ کر دی جائے گی۔
Load Next Story