پشاور میں پولیس موبائلز کو انٹرنیٹ سے منسلک کرنے کا فیصلہ

سینٹرل پولیس آفس میں انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم بھی قائم کیا جائے گا، قائم مقام آئی جی کے پی


ویب ڈیسک March 26, 2017
سینٹرل پولیس آفس میں انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم بھی قائم کیا جائے گا، قائم مقام آئی جی: فوٹو : فائل

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی دارالحکومت میں پولیس موبائلز کو انٹرنیٹ سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قائم مقام آئی جی خیبر پختون خوا سید اخترعلی شاہ کا کہنا ہے کہ موبائل میں انٹرنیٹ کی سہولت کے بعد ڈیوٹی پر تعینات اہلکار موبائل میں رہ کر ہی جرائم پیشہ افراد کا ریکارڈ دیکھ سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینٹرل پولیس آفس میں انفارمیشن منیجمنٹ سسٹم بھی قائم کیا جائے گا جس کے بعد عوام بھی پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے تمام ریکارڈ باآسانی دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں رینجرز کے تعاون سے رسالہ تھانے کو ماڈل تھانہ بنا کر کراچی پولیس کو تحفہ دیا گیا تھا، رسالہ تھانے میں 6 ائیرکنڈیشن لگائے گئے ہیں اور جدید طرز کے باتھ روم، وضو خانہ اور نماز کی جگہ بھی بنائی گئی جب کہ لاک اپ سمیت 6 مختلف مقامات پر کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں