وزیراعظم نوازشریف نے 96 گیس اسکیموں کی منظوری دیدی

اسکیموں کی منظوری کا معاملہ اب وفاقی کابینہ کو بھجوایا جائے گا، ذرائع

اسکیموں کی منظوری کا معاملہ اب وفاقی کابینہ کو بھجوایا جائے گا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے ارکان پارلیمنٹ کی 96 گیس اسکیموں کی منظوری دے کر ان کے فنڈز جاری کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

نئی گیس اسکیموں پر گزشتہ دور حکومت نے پابندی عائد تھی لیکن وزیراعظم نوازشریف نے پابندی میں نرمی کرتے ہوئے وفاقی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے لئے نئی گیس اسکیموں اور ان کے فنڈزجاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ترقیاتی اسکیموں کی منظوری کے اختیارات کابینہ کو منتقل ہونے کے بعد وزیراعظم کے پاس اسکیموں کی منظوری کا اختیار نہیں ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب اسکیموں کی منظوری کا معاملہ اب وفاقی کابینہ کو بھجوایا جائے گا۔


وزیراعظم نے جن ارکان پارلیمنٹ کی گیس اسکیموں کی منظوری دی ہے ان میں مولانا فضل الرحمان، اکرم درانی، میر ظفر اللہ جمالی، کیپٹن صفدر، خواجہ آصف، عابد شیر علی، شیخ آفتاب، شاہد خاقان عباسی، راجہ جاوید اخلاص، طارق فضل چوہدری، رانا شمیم، سنیٹر زاہد خان، برجیس طاہر، سائرہ افضل تارڑ، رانا تنویر، مرتضیٰ جاوید عباسی، محسن شاہ نواز رانجھا، طلال چوہدری، معین وٹو، افضل کھوکھر، بلیغ الرحمان اور عرفان ڈوگر سمیت آفتاب شیرپاؤ کے حلقوں کی اسکیمیں شامل ہیں۔

Load Next Story