جھنگ میں شوہرنے نئی نویلی دلہن کوگلا دبا کرقتل کردیا

شفیق نے قراۃ العین سے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی، پولیس


ویب ڈیسک March 26, 2017
ملزم شفیق فرارہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس: فوٹو: فائل

منڈو دیرو میں شوہر نے نئی نویلی دلہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جھنگ کے علاقے منڈو دیرومیں شفیق نامی شخص نے اپنی 17 سالہ بیوی قراۃ العین کو گلا دبا کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس حکام نے لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شوہرنے بیوی اوربیٹی کو قتل کردیا

پولیس کا کہنا ہے کہ شفیق نے قراۃ العین سے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی، شوہرنے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گلا دبا کر قتل کردیا تاہم تنازع کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں