پرویز خٹک کا ہیلی کاپٹر اتارنے کیلئے پی سی بی انڈر 13 ٹرائل رکوا دیئے گئے

مشتاق غنی کی والدہ کے جنازہ میں شرکت کیلئے عمران خان اور پرویز خٹک نے آنا ہے، ایبٹ آباد انتظامیہ


ویب ڈیسک March 26, 2017
ایبٹ آباد کرکٹ گراؤنڈ میں بچوں کے ٹرائل جاری تھے کہ ضلعی انتظامیہ نے گراؤنڈ میں پہنچ کر کھیل رکوادیا فوٹو: ایکسپریس نیوز

ضلعی انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک کا ہیلی کاپٹر اتارنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری انڈر 13 ٹرائل رکوا کر بچوں کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایبٹ آباد کرکٹ گراؤنڈ میں پی سی بی اندڑ 13 کرکٹ ٹرائل جاری تھے کہ ضلعی انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری کی مدد سے گراؤنڈ میں پہنچ کر کھیل رکوا کر بچوں کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔ ایبٹ آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی کی والدہ کے جنازے میں شرکت کے لئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے آنا ہے اور ان کے ہیلی کاپٹرز کی لینڈنگ کے لئے گراؤنڈ کی پچ کو مختص کیا گیا ہے اس لئے کھیل رکوا کر بچوں کو گراؤنڈ سے نکالا گیا۔

دوسری جانب بچوں کے ساتھ آئے اُن کے والدین کا کہنا تھا کہ بچوں کے مستقبل کے ساتھ اس طرح سے کھیلنے کا کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا اور ضلعی انتظامیہ کو ہیلی پیڈ کسی دوسری جگہ پر بنانا چاہیے تھا کیونکہ اس طرح سے نا صرف کرکٹ کو نقصان ہو گا بلکہ بچوں کا مورال بھی کم ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |