امریکی ریاست اوہائیو کے نائٹ کلب میں فائرنگ ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی

فائرنگ کے وقت نائٹ کلب میں سیکڑوں افراد موجود تھے جنہوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں، پولیس


ویب ڈیسک March 26, 2017
واقعہ ممکنہ طور پر دہشت گردی کی کارروائی ہوسکتا ہے، پولیس،فوٹو:فائل

امریکی ریاست اوہائیو میں نائٹ کلب میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی کے نائٹ کلب میں مسلح شخص نے اندر داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارکنوں نے ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکا میں حملہ آور کی بس میں گھس کر فائرنگ، ایک شخص ہلاک

پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت نائٹ کلب میں سیکڑوں افراد موجود تھے جنہوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں اور زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جب کہ حملہ آور کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں دہشت گردی کے عنصر کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جب کہ مزید تحقیقات کے لیے عینی شاہدین کے بیانات بھی قلم بند کیے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں