بنگلا دیش میں 2 بم دھماکوں میں 6 افراد ہلاک اور 40 زخمی

حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے،حکام


ویب ڈیسک March 26, 2017
سہلٹ شہر میں پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری تھا کہ اسی دوران 2 دھماکے ہوئے فوٹو : اے ایف پی

بنگلا دیش کے شہر سہلٹ میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کے شمالی مشرقی شہر سہلٹ میں پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری تھا کہ اسی دوران 2 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکی ریاست اوہائیو کے نائٹ کلب میں فائرنگ

پولیس کا کہنا ہے کہ رہائشی عمارت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جارہی تھی کہ اسی دوران پولیس پر دہشت گردوں کی جانب سے دھماکا خیز مواد پھینکا گیا جب کہ دوسرا بم سبزی کے ٹھیلے کے نیچے چھپاکر رکھا گیا تھا، پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد بھی مارے گئے۔

دوسری جانب بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔