سنیل گروور ’’دی کپل شرما شو‘‘ چھوڑنے کے بعد نئے شو کی تیاری کرنے لگے

سنیل گروور نے ’’دی کپل شرما شو‘‘ کو خیرباد کہنے کے بعد بھارت بھر میں اسٹیج پر پرفارم کرنا شروع کردیا


ویب ڈیسک March 26, 2017
 سنیل گروورکی علیحدگی کے بعد  ’’دی کپل شرما شو‘‘بھی مشکلات کا شکار ہوگیا ہے ، فوٹو:فائل

معروف کامیڈین سنیل گروور اور علی اصغر ''دی کپل شرما شو'' چھوڑنے کے بعد نیا کامیڈی شو لانے کی تیاری کرنے لگے۔

سنیل گروور، علی اصغر اور چندن پر بھارکر نے کپل شرما سے راہیں جدا کرلی ہیں جس کے باعث ''دی کپل شرما شو''بھی مشکلات کا شکار ہوگیا ہے جب کہ بالی ووڈ اداکاروں نے بھی احتجاجاً کپل کے شو میں شرکت سے انکار کردیا ہے تاہم اب سنیل گروور نے شہرت کا فائدہ اٹھانے اور کپل شرما سے بدلہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:سنیل سے جھگڑے کے بعد کپل شرما کا شو مشکلات کا شکار

کامیڈین سنیل گروور ''دی کپل شرما شو'' کو خیرباد کہنے کے بعد بھارت بھر میں اسٹیج پر پر فارم کرنا شروع کردیا ہے اور اب انہوں نے شو سے شہرت حاصل کرنے والے اپنے کردار ڈاکٹر مشہور گلاٹی کے نام''ڈاکٹر مشہور گلاٹی کا کامیڈی کلینک'' سے دہلی میں یکم اپریل کو شو کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ انہوں نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں دہلی شو میں دیگر ساتھی اداکاروں کی شرکت کا بھی عندیہ دیا ہے۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/WhoSunilGrover/photos/a.885660364862277.1073741829.857585637669750/1271498059611837/?type=3"]

دوسری جانب سنیل گروور نے کپل شرما سے بدلہ لینے کی بھی ٹھان لی ہے اور کلرز ٹی وی سے نیا کامیڈی شو لانچ کرنے کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے جب کہ چینل نے علی اصغر سے بھی نئے شو کے لیے بات کی ہے ۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:کپل شرما کا سنیل گروورکو جوتے سے مارنے کا انکشاف

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آسٹریلیا سے بھارت واپسی پر کپل شرما نے نشے میں دھت ہوکر سنیل گروورسے نہ صرف ہاتھاپائی کی تھی بلکہ مغلظات بھی بکی تھیں جس کے بعد سنیل نے ''دی کپل شرما شو'' چھوڑ دیا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں