بلوچستان میں ایف سی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

بارودی سرنگ کومردم شماری کےعمل میں خلل ڈالنےاورسیکیورٹی فورسزکونشانہ بنانےکیلئےنصب کیا گیا تھا،ترجمان پاک فوج

سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے کئی جانوں کو بچالیا،فوٹو:آئی ایس پی آر

ایف سی بلوچستان نے سرچ آپریشن کے دوران مردم شماری کے عمل میں خلل ڈالنے کیلئے بارودی سرنگ سے حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ہے جس کے تحت فرنٹیئر کانسٹیبلری بلوچستان نے تربت دشت روڈ پرکارروائی کرکے بارودی سرنگ سے حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :اورکزئی میں جھڑپ کے دوران میجر اور سپاہی شہید، 5 دہشت گرد بھی مارے گئے

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بارودی سرنگ کو مردم شماری کے عمل میں خلل ڈالنے اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا گیا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے کئی جانوں کو بچالیا۔
Load Next Story