ودیا بالن کو مندر میں جنسی طور پرہراساں کرنے کی کوشش

ودیاکو فلم’’بیگم جان‘‘کی تشہیری مہم کےدوران کولکتہ ایئرپورٹ پربھی مداح کی جانب سےجنسی طور پر ہراساں کرنےکی کوشش کی گئی


ویب ڈیسک March 26, 2017
مندر میں مداح نے میرے کندھے کو دو بارچھوا جس پر مجھے غصہ آگیا،ودیا بالن، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کی ڈرٹی گرل ودیا بالن کو کولکتہ ایئرپورٹ کے بعد مندر میں بھی مداح کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔

بالی ووڈ اسٹار ودیا بالن اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفی بنوانے یا تصاویریں کھنچوانے سے منع نہیں کرتیں اور یہی وجہ ہے اداکارہ کے مداح ان کے ساتھ تصاویر لینے کے لیے بیتاب رہتے ہیں لیکن اب اداکارہ کو یہی عادت مہنگی پڑنا شروع ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم''بیگم جان''کی تشہیری مہم کے سلسلے میں کولکتہ پہنچنے پرایئرپورٹ پر مداح کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کے بعداب ممبئی کے مندر میں بھی مداح نے ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:کولکتہ ایئرپورٹ پر ودیا بالن کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش

اپنے انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ممبئی کے مندر میں پوجا کے دوران ایک شخص نے میرے کاندھے پرہاتھ رکھا جس پر میں نے آنکھیں کھول کر دیکھا اور حیران رہ گئی تو اس کا کہناتھا کہ ''میڈم میری بیوی کو ہیلو کہہ دیں'' جس پر میں نے اسے انتظار کا کہا لیکن پھر اس شخص نے وہی حرکت دہرائی جس پرغصے آگیا اور اس شخص کو حد میں رہنے کا کہا۔

واضح رہے کہ اداکارہ ودیا بالن اپنی فلم ''بیگم جان'' کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جو کہ 14 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔