آپریشن ردالفساد اسلام آباد سمیت پنجاب سے71 مشتبہ افراد گرفتار
آپریشن میں پنجاب رینجرز، پولیس اورحساس اداروں نے حصہ لیا،آئی ایس پی آر
آپریشن رد الفساد کے تحت اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں سے 14 افغان باشندوں سمیت 71 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں جاری ہیں اور گزشتہ 2 روز کے دوران کارروائیوں میں 71مشتبہ افراد گرفتار کرلیا گیا جن میں 14 افغان باشندے بھی شامل ہیں جب کہ گرفتار افراد سے اسلحہ اورمنشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :بلوچستان میں ایف سی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا
ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ڈی جی خان اورراجن پور میں کی گئیں جن میں پنجاب رینجرز، پولیس اورحساس اداروں نے حصہ لیا۔