بھارت نے پی ایس ایل روکنے کیلیے دہشت گردی کرائی خواجہ آصف

بانی ایم کیوایم کی ایمپائر ختم ہونے کے بعد بھی پاکستان مخالف پالیسیاں جاری ہیں، وزیر دفاع


INP March 27, 2017
بانی ایم کیوایم کی ایمپائر ختم ہونے کے بعد بھی پاکستان مخالف پالیسیاں جاری ہیں، وزیر دفاع۔ فوٹو: فائل

DI KHAN: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ بھارت نے ای سی اوکانفرنس اور پی ایس ایل کوروکنے کے لیے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کی تھیں۔

اتوار کو سمبڑیال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی ایم کیوایم کی ایمپائر ختم ہونے کے بعد بھی پاکستان مخالف پالیسیاں جاری ہیں، جو لوگ بانی ایم کیو ایم کے نظریے کی حمایت کرتے ہیں ان کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ نندی پور پروجیکٹ اگلے سال گیس پرمنتقل ہوجائے گا تاہم گذشتہ 4 سال میں لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ موٹر وے منصوبہ 23 مارچ 2018 کو مکمل ہوجائے گا جبکہ موٹر وے منصوبہ دفاعی نقطہ نظر سے بھی بہت فائدہ مند ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں