اداکارہ نور کا شوہر ولی خان سے علیحدگی کا فیصلہ

اداکارہ نور نے استاد حامد علی خان کے بیٹے ولی حامد سے 2015 میں چوتھی شادی کی تھی۔


ویب ڈیسک March 27, 2017
اداکارہ نور نے استاد حامد علی خان کے بیٹے ولی حامد سے 2015 میں چوتھی شادی کی تھی۔۔ فوٹو:فائل

اداکارہ نور نے شوہر ولی حامد خان سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ نور نے شوہر ولی حامد خان سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور کی مقامی عدالت میں خلع کے لئے کیس دائر کردیا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نے گھریلو ناچاقیوں کی وجہ سے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کیا اور باقاعدہ طور پر انہوں نے لاہور کی مقامی عدالت میں خلع کے لئے درخواست بھی جمع کرادی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:اداکارہ نور کا 2 سال بعد ولی حامد سے شادی کا اعتراف

اداکارہ نور کی نوجوان اداکار ولی حامد خان سے چوتھی شادی ہے جس کا اعتراف بھی شادی کے 2 سال بعد کیا تھا اور اس سے قبل بھی اداکارہ نے 2008 میں وکرم نامی شخص سے دبئی میں شادی کی تھی اور 2 سال بعد ہی دونوں میں طلاق ہوگئی۔ اداکارہ نے ہدایت کار فاروق مینگل سے دوسری شادی کی جو کہ زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور 4 ماہ میں ہی نوبت طلاق تک پہنچ گئی جب کہ اداکارہ نے تیسری شادی عون چوہدری سے کی اور وہ بھی زیادہ عرصہ قائم نہ رہ سکی۔

واضح رہے کہ اداکارہ نور نے استاد حامد علی خان کے بیٹے ولی حامد سے 2015 میں چوتھی شادی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |