جنرل راحیل شریف آئندہ ماہ اسلامی اتحادی فورسز کی کمان سنبھالیں گے

مذکورہ معاملے پر سعودی عرب اور پاکستانی حکومت کے درمیان اتفاق رائے قائم ہوگیا ہے، اعجاز اعوان


این این آئی March 27, 2017
مذکورہ معاملے پر سعودی عرب اور پاکستانی حکومت کے درمیان اتفاق رائے قائم ہوگیا ہے، اعجاز اعوان۔ فوٹو آئی این پی/فائل

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف آئندہ ماہ میں دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلیے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم ہونیوالے39 اسلامی ممالک کی اتحادی فوج کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے جسے مسلم نیٹو کا نام دیا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق جنرل کے قریبی ساتھی اور دفاعی تجزیہ نگار میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان نے بتایا کہ مذکورہ معاملے پر سعودی عرب اور پاکستانی حکومت کے درمیان اتفاق رائے قائم ہوگیا ہے جس کے بعد حکومت نے جنرل (ر) راحیل شریف کو اتحاد میں شمولیت کیلیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔ انھوں نے کہا سابق آرمی چیف مئی میں پہلے سے طے شدہ اتحادی ممالک کے وزرادفاع کے اجلاس کے موقع پر حلف اٹھاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس اجلاس میں فورسز کے ڈھانچے، اتحادی ممالک کے اہلکاروں کی تعداد اور دیگر امور کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں