الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ اجرا پر اعتراضات کے جواب کیلیے انٹرپول نے 13 اپریل تک وقت دیدیا
وزارت داخلہ الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کے معاملہ پر انٹرپول کے ان سوالات کا جواب تیار کر رہی ہے۔
ISLAMABAD:
ایف آئی اے نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجرا پر اعتراضات کا جواب داخل کرنے کیلیے انٹر پول سے مزید ایک ماہ کا وقت مانگ لیا تاہم انٹرپول نے 13 اپریل تک کیے گئے سوالات کا جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت داخلہ نے الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کیلیے اعلیٰ سطح پر مشاورت شروع کر رکھی ہے۔ اسی سلسلے میں وزارت داخلہ الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کے معاملہ پر انٹرپول کے ان سوالات کا جواب تیار کر رہی ہے جس میں متحدہ قائد کیخلاف کارروائی کو سیاسی قرار دے کر انٹرپول نے وضاحت طلب کی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے وزارت قانون اور اٹارنی جنرل سے بھی مشاورت شروع کر رکھی ہے جبکہ بین الاقوامی ماہرین سے رابطہ کیا گیا ہے۔