حکومت خیرات میں نہیں ملی کہ کوئی گھر بھیج دیگاشرجیل میمن

نوازشریف کی طرح آمرکے کاندھے پرچڑھ کر نہیں عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئے


Staff Reporter July 30, 2012
نوازشریف کی طرح آمرکے کاندھے پرچڑھ کر نہیں عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئے۔ فوٹو ایکسپریس

KARACHI: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو حکومت خیرات میں نہیں ملی کہ کوئی اسے گھربھیج دے گا، عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آئے ہیں، نواز شریف کی طرح آمر کے کاندھے پر چڑھ کرنہیں آئے، پیپلزپارٹی کے خلاف جتنا بھی پروپیگنڈا کیا جائے اسے عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا۔

اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہا کہ سازشی عناصر کی طرف سے پیپلز پارٹی کیخلاف من گھڑت پروپیگنڈا اور سازش کی جا رہی ہے لیکن تمام سازشی عناصر کان کھول کر سن لیں کہ جس کو بھی لڑنا ہے وہ سامنے آکر لڑے، اداروں کے پیچھے لڑنا چھوڑدیں، پیپلز پارٹی کا ہر ورکر اپنی قیادت کا دفاع کرنا جانتا ہے ، پیپلز پارٹی کے ورکرز کے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ملک میں آخری تین ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی شانداز فتح سازش کرنے اور جھوٹ بولنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

پیپلز پارٹی کے لیڈروں نے نہ ہی پی سی او کے تحت حلف اٹھایا نہ ہی ڈکٹیٹر مشرف سے معافی مانگ کر بھاگ گئے کہ ان کو شرمندگی ہو، انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف میچ شروع ہونے سے قبل ہی ریٹائرڈ ہوجائے گی کیونکہ عمران خان کے دعوے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں کہ وہ الیکشن میں ٹکٹ صرف37 سال عمر والے نوجوانوں کو دیں گے مگر ان کی پارٹی میں وہ لوگ شامل ہو رہے ہیں جو اپنی عمر کی نصف سنچری گزار چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں