دیس بدیس کے کھانے
اب خود بنائیں اپنی پسند کی لذیذ سویٹ ڈشز۔
لب شیریں
اجزا: دودھ: دو لیٹر، چینی ( پسی ہوئی): ایک پاؤ، کارن فلور: چار کھانے کے چمچے، مکس فروٹ: ایک کپ، رنگ برنگی جیلی کے کیوبز: میں تین کپ، تازہ کریم: ایک کپ
ترکیب:
دودھ میں چینی کا سفوف اور کارن فلور شامل کرکے اتنا پکائیں کہ دودھ آدھا رہ جائے۔ ٹھنڈا ہونے پر اس میں کریم شامل کردیں۔ اب اس میں انگور، سیب، آم، چیری ، اسٹرابیری، کیلے یا اپنی پسند کے پھل شامل کردیں۔ آخر میں جیلی کے کیوبز ڈال کر ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔
رنگین کسٹرڈ
اجزا: مینگو کسٹرڈ(تیار): ایک کپ، اسٹرابیری اور بنانا جیلی: دو کپ، آم : دو عدد، کپ کیک: حسب ضرورت
ترکیب: ایک بڑے پیالے یا باؤل میں کسٹرڈ ڈال کر اس پر کپ کیک کے قتلے بچھا دیں۔ اب اس پر آم کا گودا پھیلادیں۔ جیلی کے کیوب سے گارنش کریں اور فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔
کیوی کسٹرڈ
اجزا: بنانا کسٹرڈ( تیار): ایک کپ، کیوی: دو عدد، مینگو جیلی: ایک کپ، بنانا جیلی: ایک کپ، اسٹرابیری: چار عدد، کریم: چار کھانے کے چمچے
ترکیب: ایک بڑے پیالے ( باؤل) میں کسٹرڈ ڈال کر اس پر دو عدد کیلے ( اگر پسند کریں) قتلوں کی صورت میںبچھادیں۔ اب اس پر کریم پھیلائیں اور اوپر سے کیوی کے قتلے رکھ دیں۔ جیلی سے گارنش کرکے ٹھنڈا کرلیں۔
براؤنی بیری باؤل
اجزا: براؤنی کیک باؤل: ایک عدد، پڈنگ کسٹرڈ: ایک کپ (تیار)، اسٹرابیری: حسب ضرورت، چیری: حسب ضرورت، چاکلیٹ رول: حسب ضرورت
ترکیب: باؤل میں براؤنی کیک رول کے ٹکڑے بچھادیں۔ اوپر سے پڈنگ یا کسٹرڈ ڈال دیں۔ چیری اور اسٹرابیری کے دو دوٹکڑے کرکے بچھادیں۔ اور چاکلیٹ رول سے گارنش کرلیں۔
سویوں کا قورمہ
اجزا: دودھ : دو لیٹر، زردے کا رنگ: دو چٹکی، چینی : ایک کپ، پستہ، بادام، چھوہارے: ایک کپ (فرائی کرلیں)، گھی یا مکھن: حسب ضرورت، کنڈیسنڈ ملک:آدھا کپ، سویاں: آدھا پیکٹ
ترکیب: گھی یا مکھن میں سویاں فرائی کرلیں۔ دودھ میں چینی اور زردے کا رنگ شامل کرکے اتنا پکائیں کہ نصف رہ جائے۔ اب اس میں میوے اور سویاں ڈال کر دھیمی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ تک پکائیں۔ جب آمیزہ گاڑھا ہونے لگے تو چولھا بند کرکے ٹھنڈا کرلیں ۔ ٹھنڈے قورمے پر کنڈیسڈ ملک ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔