مالا کنڈ میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق

گاؤں سجا کوٹ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد زخمی بھی ہوئے

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے پشاور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. فوٹو: فائل

لاہور:
سخا کوٹ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مالا کنڈ کے نواحی گاؤں سخا کوٹ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے، ملبے تلے دب کر 6 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 
Load Next Story