اسپین میں نقلی کیلوں کے اندر منشیات چھپا کراسمگل کرنے کی کوشش ناکام

نقلی کیلوں میں ملنے والی 17 کلو گرام کوکین کو اٹلی اسمگل کیا جارہا تھا، پولیس


ویب ڈیسک March 27, 2017
منشیات کو مصنوعی کیلوں میں چھپا کر اٹلی بھیجنے کی کوشش کی جا رہی تھی، پولیس۔ فوٹو : فائل

ائیر پورٹ حکام نے جعلی کیلوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد کرکے 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا ۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہسپانوی پولیس نے خفیہ اطلاع پرمیڈرڈ ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران 17 کلوگرام کوکین برآمد کرلی، پولیس کے مطابق منشیات کو مصنوعی کیلوں میں چھپا کر اٹلی بھجوانے کی کوشش کی جارہی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : منشیات اسمگلنگ کیس میں پاکستانی شہری کا سر قلم

ہسپانوی پولیس نے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 2 افراد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا جب کہ ایک شخص سے اٹلی میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کی مدد سے بڑے اسمگلرز تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |