ناظم آباد ریٹائر ملازم کو گھر میں گھس کر ذبح کردیا گیا
ملزمان 2 موبائل فون ، طلائی زیورات ، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ISLAMABAD:
ناظم آباد کے رہائشی پی ڈبلیو ڈی کے ریٹائر ملازم کو نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ذبح کر دیا اور گھر سے طلائی زیورات ، موبائل فون ، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ۔
رضویہ تھانے کی حدود ناظم آباد جہانگیر آباد بلال اسپتال کے قریب مکان نمبر69/4 کے رہائشی55 سالہ مصباح الحق ولد انوار الحق کو نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر گلے پر چھری پھیر کر ذبح کر دیا اور ملزمان گھر سے2 موبائل فون ، طلائی زیورات ، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ، پولیس کے مطابق مقتول PWD سے ریٹائر تھا ۔واقعے کے وقت مصباح الحق کی اہلیہ اپنے 2 بیٹوں کے ہمراہ اپنی بہن کے گھر گئی تھی جب وہ وہاں سے واپس آئی تو دیکھا کہ مصباح کی خون میں لت پت لاش پڑی ہے ۔
رضویہ تھانے کے ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر افضل نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملزمان نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی ہے ، ملزمان کسی قسم کا قیمتی سامان لوٹ کر نہیں لے گئے ، مقتول کے بھائی احتشام الحق کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی ایف آئی آر نمبر 16/13 درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ۔